۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
اهتزاز پرچم سرخ انتقام برفراز گنبد فیروزه ای جمکران

حوزہ / شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد، مسجد مقدس جمکران کے گنبد پر "یا لثارات الحسین" کا سرخ پرچم لہرا دیا گیا، یہ پرچم جمہوریہ اسلامی ایران کے مہمان کے خون کے انتقام کی علامت کے طور پر لہرایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم میں مسجد مقدس جمکران کے گنبد پر "یالثارات الحسین" کا سرخ پرچم لہرا دیا گیا، یہ پرچم جمہوریہ اسلامی ایران کے مہمان کے خون کے انتقام کی علامت کے طور پر لہرایا گیا ہے۔

یہ پرچم پہلی بار شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد مسجد جمکران کے گنبد پر ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خون کا بدلہ لینے کی علامت کے طور پر لہرایا گیا تھا۔

یا لثارات الحسینؑ / مسجد جمکران کے گنبد پر انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا

قابل ذکر ہے کہ آج 31 جولائی 2024ء کو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے، ان کی قیام گاہ پر حملہ کر کے انہیں شہید کر دیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • عبد الہی PK 20:34 - 2024/07/31
    0 0
    اسماعیل ہا نیا ایک جرات اور ثابت قدمی کا ایک عظیم استعارا ہیں۔ ان کا انتقام ریاست ایران کے لیے فرض ہے۔